: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی موت کی تحقیقات
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کے مطالبہ والی عرضی آج مسترد کر
دی۔ جسٹس پناكي چندر گھوش اور جسٹس روهنٹن ایف نریمن کی بینچ نے آل انڈیا
انا دراوڑ منیتر كژگم (انا ڈی ایم کے) کی رہنما ششی کلا پشپا کی درخواست یہ
کہتے ہوئے مسترد کر
دی کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ بینچ نے کہا ہم
اس عرضی کو مسترد کرتے ہیں۔
محترمہ پشپا کی جانب سے موجود ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ سے کہا جے للتا
بالکل صحت مند تھیں۔ ہمیں اچانک معلوم ہوا کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔
چنانچہ عدالت سے درخواست ہے کہ وہ محترمہ جے للتا کی موت کی تحقیقات سی بی
آئی سے کرائے جانے کا حکم دے۔